امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں سکھوں نے پاکستان کی حمایت میں نہ صرف بھارتی ترنگا روندا بلکہ وفد کا راستہ بھی روک لیا۔
پاکستان خالصتان اتحاد بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے، پاکستان کی حمایت میں سکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں بھارتی وفد سے سامنا کیا۔ خالصتان ریفرنڈم کے کارکنان نے پریس کلب میں ششی تھرور کے قافلے کو روکا، انہوں نے ’ٹوٹے ہندوستان‘ کے نعرے بلند کیے۔
View this post on Instagram
اس بارے میں رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر عالمی فورم پر بھارتی وفد کے مذموم ایجنڈے کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی اقدامات جہاں بھی سامنے آئیں گے ان کا براہ راست سامنا کیا جائے گا۔
سکھ تنظیموں نے جی 7 اجلاس میں کینیڈین حکومت سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے، اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا مؤقف ہے نریندر مودی کو مدعو کرنا درست نہیں ہے، جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرتا اسے مدعو نہ کیا جائے۔
کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی را پر عائد کر چکی ہے۔ سکھ تنظیمیں نے کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے مسائل کو اقتصادی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
سکھ تنظیموں کا اقتصادی مفادات پر بیان کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کا بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ سی بی سی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات کی۔