تازہ ترین

اردوان کی بڑی کامیابی، اہم امیدوار نے حمایت کا اعلان کر دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے اہم کامیابی مل گئی۔ انتخابی دوڑ میں 5 فیصد ووٹ لینے والے امیدوار سنان اوگان نے صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اوگان گزشتہ ہفتے ترکی کے صدارتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آئے تھے۔ انہوں نے5.17 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جس سے کچھ تجزیہ کاروں نے انہیں رن آف کے لیے ممکنہ "کنگ میکر” قرار دیا تھا۔

اوگان نے انقرہ میں نیوز کانفرنس میں اردوان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مہم نے ترک قوم پرستوں کو سیاست میں "اہم کھلاڑی” بنا دیا ہے۔

Sinan Ogan

اپنے حامیوں سے رن آف میں اردوان کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ہم نے ہر طرح کی مشاورت کی ہم نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے کہ ہمیں یقین ہے ہمارا فیصلہ ہمارے ملک اور قوم کے لیے درست فیصلہ ہے۔

قوم پرست امیدوار کی جانب سے یہ اعلان 28 مئی کو ہونے والے انتخابات سے چند دن قبل سامنے آیا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اردوان یا حزب اختلاف کے اہم رہنما کمال قلیچ دار اوغلو اگلے پانچ سال تک ملک کی قیادت کریں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوگان کی توثیق کے باوجود یہ یقینی نہیں ہے کہ ان کے تمام حامی اردوان کے پاس جائیں گے کیونکہ الائنس میں شامل وکٹر پارٹی کے کچھ سپورٹرز کے قلیچ دار اوغلو کی جانب راغب ہونے کا امکان ہے جبکہ اے ٹی اے الائنس کے ایسے بھی سپورٹرز ہوں گے جو رن آف ریس میں ووٹ ڈالنے سے انکار کریں گے۔

Comments

- Advertisement -