پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بانی ایم کیوایم ،اہلخانہ کے نام سے عمارتوں،سڑکوں،فلائی اوورز کےنام تبدیل کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی نے کراچی کی سڑکوں سےبانی ایم کیو ایم اور اہل خانہ سے منسوب عمارتوں، سڑکوں، فلائی اوورز کے نام بدلنے کی منظوری دے دی جبکہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کا فائدہ بھی لندن والوں کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال، وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، کورکمانڈر کراچی،ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اجلاس میں شریک ہوئے۔

سندھ ایپکس کمیٹی میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں باسٹھ کے قریب عمارتوں، پل اور سڑکوں کی شناخت بدلنے کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ بانی ایم کیو ایم اور ان کے اہل خانہ سے منسوب عمارتوں،سڑکوں،فلائی اوورز کے نام بدلے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ پہلے ہی سب نام بدلنے کی منظوری دے چکی ہے۔

مقامات میں افضا پارک، افضا فلائی اوور، نذیرحسین یونیورسٹی، نذیرحسین اسپتال، مفتی رمضان پارک اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

ایپکس کمیٹی کا اجلاس میں مدارس کے قوانین اور کراچی سیف سٹی پروجیکٹ پر بات چیت اور سائبر کرائم،دہشت گردی ایکٹ،اسٹریٹ کرائمز اور دیگرمعاملات بھی زیر غور آئے۔

وزیر اعلٰی سندھ کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کرائم ریکارڈ سے متعلق سافٹ ویئربنایا جا رہا ہے، جیل سے رہا ہونے والے قیدی کا ریکارڈ سب سے شیئرہوگا۔

موٹر سائیکلوں میں ٹریکرز تنصیب کرنے سے متعلق ایپکس کمیٹی اجلاس میں غور کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل ٹریکرز تنصیب سے متعلق قانون بنایا گیا ہے، جلد اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پورے سندھ اور بلوچستان بارڈر پر تعینات کرنے کی ہدایت دی ۔

دوسری جانب ایم کیوایم پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے ناموں کی تبدیلی کو لندن والوں کا فائدہ قرار دے دیا اور کہا کہ حالات تبدیل کرنا ضروری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں