کراچی : سندھ حکومت نے اسمبلی کا اجلاس سات جون طلب کرلیا، اجلاس میں سندھ اسمبلی میں ممکنہ طور پر اپوزیشن لیڈر تبدیلی غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں بجٹ سے پہلے بڑی تبدیلی کا امکان ہے، سندھ حکومت نے اسمبلی کا اجلاس سات جون طلب کرلیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں سات جون کو ممکنہ طور پر اپوزیشن لیڈر تبدیلی غور ہوگا، پہلی دفعہ حکومت ایوان میں اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے بھاگ ڈور کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے جی ڈی اے اپوزیشن لیڈر حمایت کے لئے رابطہ کیا گیا ہے تاہم جی ڈی اے نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے تاحال ایم کیو ایم کو مثبت جواب نہیں دیا۔