اشتہار

کراچی میں ریسٹورنٹ، پارکس، کیفے اور پکنک پوائنٹس پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی سمیت صوبے بھر میں شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، عوامی مقامات،ریسٹورنٹ،کیفےمیں شیشہ،الیکٹرک سگریٹ پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے کھلے عام استعمال پر پابندی عائد کردی۔

سگریٹ نوشی کی روک تھام کے حوالے سے قائم آرڈیننس 2002 کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ صحت سندھ نے شیشہ اور الیکٹرک سیگریٹ پر پابندی لگائی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے کمشنر کراچی،حیدرآباد، میر پورخاص، سکھر اور لاڑکانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔

جس میں کہا ہے کہ صوبے کی تمام پبلک پلیسس ریسٹورنٹ، پارکس، کیفے اور پکنک پوائنٹس پر شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں