اشتہار

سندھ کا بجٹ بدھ کو پیش کیا جائے گا، شعبہ صحت کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بدھ کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2021-2020 کا بجٹ پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت صحت کے 45 نئے منصوبوں کے لیے 17 ارب 70 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ ’انشاء اللہ بدھ کو سندھ کا بجٹ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شرکا کو بجٹ سے متعلق حکومتی تجویز اور اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ’ہماری کوشش ہوگی کہ اےڈی پی میں جاری اسکیمز کو مکمل کریں، صحت  کے محکمے  کو نئے بجٹ  میں  ترجیح دی جائے گی، ہر حال  میں صوبے کے عوام  کی خدمت کریں گے’۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس  کے باعث  سندھ کے عوام  مشکل میں ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی مشکلات کو آسان کیا جائے‘۔

سندھ بجٹ تجاویز

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کو ذرائع کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے45 نئےمنصوبوں کیلئے17 ارب 70کروڑ روپے کا فنڈ رکھنےکی تجویز کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ تیار کرلیا

ذرائع کے مطابق 5 انفیکشن ڈزیز کنٹرول اسپتال حیدرآباد،  سکھر،  لاڑکانہ،  بے نظیرآباد  اور  میرپور خاص میں  قائم  کئے جائیں  گے،  200بیڈز پر مشتمل فی اسپتال کے  لئے  10 ارب مختص کرنے  کی تجویز کی گئی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی لیبارٹریز کو جدید کرنے کے لیے رقم مختص کی جائے گی، تھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز مٹھی میں دس بستروں پر مشتمل اسپتال کے لیے 12 لاکھ روپے، اسلام کوٹ اسپتال کے لیے 70 لاکھ، مٹھی وزیٹنگ کنسلٹنٹ کے رہائشی فلیٹس کے لیے 12 کروڑ پچاس لاکھ روپے جبکہ  لاڑکانہ چانڈ کا اسپتال کو جدید بنانے کے لیے بھی خطیر رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا؟

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کراچی میں گودام بنانے اور سندھ کے ضلع گھوڑا باری میں تیس کروڑ رپے کی لاگت سے ٹی ایچ کیو اسپتال تعمیر کرنے کی تجویز کی گئی، علاوہ ازیں کراچی میں قائم سرکاری اسپتالوں کے لیے پچاس کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں