کراچی :سندھ کابینہ نے کوروناوائر س آرڈیننس کی منظوری دے دی ، آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کونوکری سے نکالانہیں جاسکتا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ بڑھانے کی تجویز دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے کوروناوائر س آرڈیننس کی منظوری دےدی ، کابینہ کی جانب سے آرڈیننس گورنر سندھ کو بھجوائے گی، آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کونوکری سے نکالانہیں جاسکتا اور پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کرنے والے ملازم کو تنخواہ لازمی دینا ہوگی۔
آرڈیننس کےتحت اسکولوں کی فیس20فیصدمعاف کرنی ہوگی اور بجلی کے بلوں میں مرحلہ وار رعایت دینی ہوگی جبکہ گھروں کے کرایوں میں ہرصورت رعایت دینی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح بڑھانےکی تجویز دے دی، ٹریفک قوانین کی 52 خلاف ورزیوں کا جرمانہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی۔
مقررہ سے زیادہ اسپیڈ پرموٹرسائیکل کاجرمانہ 400 سے 500 کرنے، 100 سی سی گاڑی،جیپ ،پی ایس ایل وی،ایل ٹی وی پرپرجرمانہ1500کرنے اور پبلک سروس وہیکل پرزیادہ مسافر بٹھانے پر جرمانہ 300 سے بڑھاکر 1000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹریفک سگنلز توڑنے پر جرمانہ 400 سے بڑھا کر 2000 سے 5000 تک ، گڈز ٹرانسپورٹ کی اوور لوڈنگ کا جرمانہ 1000 سے 2000 کرنے اور اوورٹیکنگ کی پابندی کی خلاف ورزی پرجرمانہ 300سےبڑھاکر2000تک کرنے کی تجویز دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو جرمانے بڑھانے پرمشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےبعد تجاویز لائی جائیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پراتناجرمانہ ہوکہ بھرتےہوئےتکلیف ہو، جب ادائیگی میں تکلیف ہوگی تو خلاف ورزی بھی نہیں ہوگی۔