ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سندھ کا 12 کھرب 24ارب روپے کا بجٹ منظور، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ نے 12 کھرب 24ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئےمالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا، کابینہ کونئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کی بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے نئے مالی سال کےبجٹ کی منظوری دےدی ، سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 12 کھرب 24ارب روپے کا ہوگا۔

سندھ کابینہ نے گریڈ 1تا16کےملازمین کی تنخواہ میں10فیصد اور گریڈ17سے21تک افسران کی تنخواہ میں5فیصداضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی محصولات کا ہدف رواں سال سے زیادہ ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں غریب،کاشتکاروں،نوجوانوں،ملازمین کوریلیف دیاگیاہے، مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئےمالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، رواں سال وفاق سےکم پیسے ملنے،کوروناکیوجہ سے بجٹ ریکارڈ خسارے کا ہوگا۔

نئےمالی سال بجٹ میں ترقیاتی اخراجات233ارب ، غیرترقیاتی اخراجات سوا10کھرب کےہوں گے جبکہ ریکارڈخسارےکےپیش نظربھرتیوں سےمتعلق اخراجا ت میں کمی ہوگی ، نئےمالی سال میں صرف محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

سندھ بجٹ میں کوروناکیلئے10ارب روپےمختص کیےجائیں گے جبکہ 5 نئےاسپتالوں کی تعمیر اور دیگرکی اپ گریڈیشن کیلئے23ارب روپےرکھے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کےترقیاتی اخراجات کیلئے50ارب رکھے جانے کی تجویز ہیں جبکہ سیکنڈری اسکولوں کی بحالی کیلئے13ارب روپے رکھے جائیں گے، اسی طرح سندھ میں بلین ٹریز منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبے میں ادائیگی50فیصدوفاق کرے گا۔

نئےمالی سال بجٹ مین ریڈلائن بس منصوبےکیلئے3ارب روپےرکھےجانےکی تجویز دی گئی ہے، اورنج لائن،بلیولائن اورکراچی میں ٹرانسپورٹ کیلئےبھی رقم رکھی جائےگی جبکہ ایس آئی یوٹی توسیع منصوبے کیلئے89کروڑروپےرکھے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں