تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ اور پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے درمیان 30اگست سےاسکول کھولنےپراتفاق کرلیا گیا ہے، سندھ حکومت نے تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں 30اگست سےاسکول کھولنےپراتفاق کرلیا گیا تاہم وزیرتعلیم اورپرائیویٹ اسکولزکاوفدمشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد نے نجی اسکولوں کےاسٹاف کی 100فیصد ویکسی نیشن کی یقین دہانی کراتےہیں، جس پر سردارشاہ نے کہاجن اسکولوں میں ویکسی نیشن ہوگی 30اگست سےکھول دیےجائیں گے، نجی اسکول اسٹاف کوتیاریوں کےلیے اسکول آنےکی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعےکوورکنگ کمیٹی کےاجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا تاہم اسکول آن لائن تعلیمی عمل شروع کرسکتے ہیں، 30اگست سےقبل کوئی اسکول نہیں کھولاجائے گا ، خلاف ورزی کرنےوالےاسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیڈ اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت ہے ، ویکسین کرانے والے اساتذہ اورعملہ کل سےاسکول آسکتاہے۔

دوسری جانب نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں تعلیم بچاؤ تحریک شروع کر دی ہے اور سندھ کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری ہے ، گرینڈالائنس پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ دیگرصوبوں میں ادارےکھلےہیں توسندھ میں کیوں بندہیں؟ تعلیمی اداروں کی بندش تک احتجاج جاری رہے گا۔

گذشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے تمام نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولز 30اگست سےپہلےکھولےتورجسٹریشن منسوخ ہوجائےگی اور خلاف ورزی کرنےوالےنجی اسکولزکےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کےاحکامات کےتحت نجی اسکولز طلبہ و اساتذہ کیلئےبندہیں، نجی اسکولزاپنےاسٹاف کی کوروناویکسی نیشن کرائیں ، اس حوالے سے بھی محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کیلئے احکامات جاری کردیے تھے۔

خیال رہے صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ یہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا ہے، حکومت کے اگلے احکامات تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -