اشتہار

اب شہری گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا سکیں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے افراد کو اسے اپنے نام کرانے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اوپن لیٹر پر گاڑی چلا رہے ہیں وہ اسے اپنے نام کرا لیں۔ جو گاڑی اپنے نام رجسٹرڈ کرانے کے لیے سوک سینٹر نہیں آ سکتے ان کے لیے ہوم سروس شروع کر رہے ہیں۔ وہ گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا سکیں گے

میش چاؤلہ نے کہا کہ اس حوالے سے نادرا کے ساتھ ایم او یو بھی سائن ہوگیا ہے۔ ہوم سروس شروع ہونے سے شہریوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گاڑی رجسٹر ہونے پر متعلقہ شخص کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو سندھ حکومت نے اے ایف آر گاڑیوں کو اپنے نام رجسٹریشن کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ ایک ہفتے کے بعد کوئی بھی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ یا اے ایف آر نہیں چلے گی۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر ایک ہفتے بعد گاڑی چالان ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلائی جانیوالی گاڑی ضبط ہوگی جب کہ ٹینٹڈ گلاسز والی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں