اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کینسر کا خطرہ ، پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والے کیمیکل پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والے کیمیکل پر پابندی عائد کردی گئی ، کیلشئیم کاربائیڈ کا استعمال کینسر کا باعث بن سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈاتھارٹی نے پھلوں کو پکانے والے کیلشئیم کاربائیڈ کیمیکل پر پابندی عائد کردی ، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والا کیمیکل  کینسر کا باعث بن سکتا ہے، پھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے اطلاع عام جاری کیا گیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کم وقت میں پھلوں کو پکانے کا طریقہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، پھلوں کوپکانے کے لیے کیلشئیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، اس کیمیکل سے خارج ایسٹیلین گیس پھل پکنے کےعمل کوتیز کرتی ہے۔

- Advertisement -

فوڈاتھارٹی کے مطابق پھل پکنے کے دوران یہ گیس پھلوں میں بھی جذب ہوجاتی ہے، تحقیق کے مطابق ایسٹیلین گیس نضام انہضام کو متاثر کرتی ہے، ایسٹیلین گیس اعصابی کمزوری ،جگر کے امراض کا باعث بنتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیلشئیم کاربائیڈ سے تیار پھلوں کا استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے، پھل پکانے کے لیے ایتھلین سے بنے رائپیننگ ایجنٹ استعمال کریں، ہدایت پرعمل نا کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں