اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمت کم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو کم کردی گئی ہے جبکہ فلور ملز نے سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹے کی قیمت 95 روپے فی کلو کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گندم کا اضافی کوٹے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ کی فلور ملزم کو 1 لاکھ 65 ہزار ٹن اضافی سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کردیا گیا ہے۔

فلور ملز کو جنوری کے مزید 18 دن کے لیے اضافی گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فلور ملز کو 85 روپے فی ٹن سرکاری گندم جاری کی جائے گی جبکہ سرکاری کوٹے کی گندم کا آٹا 95 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام فلور ملز روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی فروخت پر تحریری رپورٹ جمع کروائیں گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں