اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ کردیا اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، حکومت کو 30روپے تک پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے پنجاب میں سی این جی قیمت میں 12.50روپے فی کلو کمی کی، سندھ میں سی این جی کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ وفاق کو سی این جی کی قیمت میں کمی کا فائدہ سندھ کو بھی دینا چاہیے تھا۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ وفاق کے اس فیصلے سے سندھ دشمنی کا ثبوت کھل کرسامنے آچکا ہے، حکومت مشکل حالات میں بھی عوام کو لوٹ رہی ہے، وفاق نے قسم کھائی ہے سندھ کے عوام کو ریلیف نہیں دینا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد، شہبازشریف کا حکومت سے بڑا مطالبہ

خیال رہے حکومت کی جانب سے مئی کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15 روپے کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 30روپےسستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسے ہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں