اشتہار

سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والی خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں