اشتہار

کراچی: سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں میں ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

[bs-quote quote=”سندھ حکومت کی جانب سے نئی آسامیاں نکالنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

معذور اور اقلیتوں کے 5 فی صد، خواتین کے 15 فی صد کوٹے سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے نئی آسامیاں نکالنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی، نئی آسامیوں سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو خوش خبری دیتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظوری بھی دے دی۔


یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت کا سرکاری محکموں میں ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ


سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں محکمۂ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں محکمۂ تعلیم میں بھرتیاں کی جائیں گی، جنوری 2019 میں محکموں میں بھرتیوں کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

محکمۂ صحت ایک سے 16 گریڈ تک بھرتیاں کرے گا، 17 گریڈ کے ڈاکٹروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ پر کی جائیں گی، جب کہ ڈاکٹروں سے ٹیسٹ و انٹرویوز تھرڈ پارٹی سے کرائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں