کراچی: سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر لعل شہباز قلندر کے مزار کو 3 ہفتے کے لیے بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب لعل شہباز قلندر کے مزار کو 3 ہفتے کے لیے زائرین کے لیے بند کیا گیا ہے۔
چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت کے اعلان پر 3 ہفتے درگاہ قلندر بند رہے گی، کرونا وائرس کے پیش نظر درگاہیں بند کی ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جامشورو نے ضلع بھر میں شادی ہالز بند کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کورونا وائرس : سندھ میں شادی ہالوں کو بند کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں میلے، درگاہیں، شادی ہالوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی اور اسی کے تحت کراچی میں 120 بستروں پر اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل اسپتال کو کرونا کے مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا سے بچاؤ کے لیے ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔