بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا 15 دن کیلئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 روز کے لیے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد اہم فیصلے کیے ہیں۔

اجلاس میں 15دن کیلئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پبلک پارکس اور سی ویو بھی کل سے بند رہیں گے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری دفاتر پرسوں سےبند ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کریانہ اسٹور، سبزی اور مرغی کی مارکیٹیں کھلی رہیں گی، گروسری شاپس بھی 24 گھنٹےکھلی رہ سکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں انٹر سٹی بسوں کو پرسوں سے بند کردیا جائے گا، کورونا سے بچاؤ کیلئے لوگوں کو گھروں میں محدود رکھناچاہتاہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شاپنگ مالز اور ریسورنٹ بند ہونےکے باعث کےالیکٹرک کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے ، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سکھر میں موجود 234زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے، جس میں سے 119زائرین کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 115زائرین کے ٹیسٹ منفی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں