23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر عمل کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں فوری توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوگی، کمشنر نے آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اختیار ہیلتھ ایڈوائزری پر ڈی سیز کو دے دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز بڑھنے کی صورت میں مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا، آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی سیز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

تاجروں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن میں بند مارکیٹس اور مالز کھولنےکا اعلان

صدر تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں بھی کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، کاروبار بند کراکر حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی جنوبی میں بھی بند مارکیٹس کل سے کھول دی جائیں گی۔

صدر الیکٹرونک ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں بند مارکیٹس اور مالز کل سے کھول دیں گے، صدر طارق روڈ ٹریڈر کا کہنا تھا کہ تاجر ایس او پیز پر عمل کرکے کاروبار کھولیں گے، کاروبار ہفتے اور اتوار کو رات 9 تک کھولنے دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں