اشتہار

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی نئی حکمت عملی مرتب کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کر لی، اس سلسلے میں پابندیوں اور استثنیٰ سے متعلق تجاویز اور سفارشات تیار کر لی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن، پابندیوں اور استثنیٰ سے متعلق تجاویز اور سفارشات مرتب کر لی ہیں، صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار شام 4 بجے سے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود بحالی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ بحال کی جائے، جب کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھی جائے۔

- Advertisement -

لاک ڈاؤن میں توسیع، پابندی یا نرمی سے متعلق فیصلہ کل این سی سی اجلاس میں ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبے کی تجاویز و سفارشات سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

سندھ میں شاپنگ پلازہ اور مارکیٹوں کے اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، صوبے میں تفریحی مقامات، پبلک پارکس اور سی ویو پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے ٹرانسپورٹ کی بندش سے بس مالکان اور ملازمین بھوک سے مر رہے ہیں، اب مزید گاڑیاں بند نہیں رکھ سکتے، یکم جون سے گاڑیاں سڑکوں پر لائیں گے اگر ہماری گاڑیاں بند کی گئیں تو دھرنا دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں