اشتہار

کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلیے سندھ حکومت پھر سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے اور اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے باعث اہلکار دستیاب نہیں اس لیے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کم از کم تین ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

سندھ حکومت نے اپنے خط میں الیکشن کے التوا کے ساتھ ایک تجویز بھی دی ہے کہ اگر الیکشن کا التوا ممکن نہیں ہے تو پھر شہر میں انتخابات دو مراحل میں کرائے جائیں، پہلے مرحلے میں تین اضلاع اور دوسرے مرحلے میں 4 اضلاع میں پولنگ کرائی جائے۔

- Advertisement -

صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ای سی اجلاس میں بھی چیف سیکریٹری اور آئی جی نے الیکشن کیلیے اہلکاروں کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو وفاقی حکومت نے اتوار 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی 9 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن اور سندھ حکومت نے اتوار 23 اکتوبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

دو روز قبل الیکشن کمیشن نے وفاقی اور سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ضمنی اور کراچی بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول پر کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں