کراچی: سندھ حکومت نے تاجروں کی سن لی، لاک ڈاؤن سے متعلق بات چیت کے لیے بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے تاجر وفد کو کل دوپہر ایک بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کاروبار کھولنے سے متعلق تاجروں کا سندھ حکومت کو دیے گئے وقت کا آج آخری روز ہے۔ صدر الیکٹرنکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کاروبار کھولنے سے متعلق بات ہوگی۔
تاجر برادری نے صوبے میں محدود پیمانے پر مارکیٹیں کھولنے کی اجازت مانگی ہے۔ تاجر برادری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ممکنہ ملاقات کو اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ کاروبار کھولنے سے متعلق مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔
لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کی آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی کے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات مین تاجروں نے اپنے مطالبات گورنر سندھ کو پیش کیے۔
تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک مارکیٹیں بندہیں آن لائن فروخت کی اجازت دی جائے اور 5لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔