جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سندھ حکومت طیارہ حادثے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت طیارہ حادثے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے بلکہ وفاق اور پی آئی اے کی مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ نے طیارہ حادثےکے شہید شبیر احمدکے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت اور حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، گورنر سندھ نے وزیراعظم کی جانب سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے گی اگر انسانی غلطی ثابت ہوئی توسخت سزادی جائے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے اور وفاق کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی مدد کرے۔

بعدازاں وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی طیارہ حادثے کےشہدا کےگھر پہنچے، فیصل واوڈا طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے بلال احمد، ڈاکٹر یاسمین اکبری اور ارمغان علی کےگھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پران کی جانب سےاظہارافسوس کیا اور لواحقین کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا، شہداکیلئےمغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ دلخراش سانحے پر پوری قوم افسردہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت لواحقین کے ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں