پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کی کےالیکٹرک کو اربوں روپے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو 9 ارب سے زائد بل کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق سندھ حکومت کے ساتھ بجلی کی سپلائی و لوڈشیڈنگ پر ملاقات ہوئی جس میں سندھ حکومت اور کےالیکٹرک نے مسائل کےحل کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی۔

ترجمان نے کہا کہ کمیٹی بلوں کی بروقت ادائیگی اور لوڈشیڈنگ کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کرے گی جب کہ وزیر توانائی نے 9 ارب سے زائد بل کے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے نام سب کو سزا نہیں دی جاسکتی یہ نہیں ہوسکتا کہ کے الیکٹرک اپنی من مانی کرے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتماعی سزا دیناآئین کی خلاف ورزی ہے کوئی ایک ڈیفالٹر ہو تو سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے صرف کراچی میں کے الیکٹرک کا عذاب نہیں، حیسکو اور سیپکو نے بھی لوگوں کے لئےمشکلات کھڑی کردی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق کو کہا ہےکہ  یہ اپنا قبلہ درست کر لیں وفاق سے درخواست اورمنتیں بھی کی ہیں ان  کمپنیوں کاقبلہ درست کرائیں یہ کمپنیاں یہاں سے کمارہی ہیں لیکن اپنی سرمایہ کاری نہیں کررہی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کے الیکٹرک اپنی من مانی کرے ان کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے ٹرانسفامر کام نہیں کرتے، کے الیکٹرک کے ٹرانسفامر اتنا لوڈ برداشت نہیں کر پاتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں