جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جعلی ویکسین کارڈ‌ بنانے والوں‌ کے شناختی کارڈ‌ بلاک کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو خط لکھا، جس میں جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جعلی ویکسی نیشن کارڈ بنانے کے معاملے پر 36 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو جعلی سرٹیفیکٹ بنا کر دینے کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جعلی کرونا ویکسینز سے ہوشیار، 2 افراد گرفتار

محکمہ صحت نے بتایا کہ جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں پر وبائی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، این سی او سی اب وفاقی حکومت سے درخواست کر کے ملزمان کے شناختی کارڈ بلا ک کروائے۔

واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفیکٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں