ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کمسن بچی کے علاج کیلیے 51 کروڑ درکار، سندھ حکومت نے رقم کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سندھ حکومت نے کمسن بچی حیا کے علاج کے لیے رقم کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینکر شفاعت علی نے 5 ماہ کی بچی حیا کے علاج کے لیے پوسٹ شیئر کی تھی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ٹیگ کیا تھا۔

اینکر نے بتایا کہ حیا کو علاج کے لیے 17 لاکھ ڈالر (51 کروڑ پاکستانی روپے) کی دوا درکار تھی جبکہ حیا ریڑھ کی ہڈی کے پٹھے خشک ہونے کی بیماری میں مبتلا ہے۔

- Advertisement -

شفاعت علی نے بتایا کہ پانچ منٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے فون آیا اور کہا گیا کہ یہ اب ہماری بچی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے رقم منظور کرلی ہے جو چند دن میں کمپنی کو مل جائے گی۔

شفاعت علی نے کہا کہ میرے پاس بلاول بھٹو، سندھ حکومت کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ننھی حیا کے والدین گلشن اقبال کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

اینکر نے کہا کہ یقین نہیں ہورہا کہ حیا کے علاج کے لیے پیسوں کا بندوبست ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومتی شخصیت کا ایسا فوری ردعمل میں نے کبھی نہیں دیکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں