پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا، شہر میں مویشی منڈیوں سے متعلق ایس پی او جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹس لے لیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، منڈیوں کے اجازت ناموں کا اجرا ٹاؤن، میونسپل کمیٹیاں، کارپوریشن کریں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام این او سیز اداروں کی جانب سے جاری کیے جائیں گے، کسی پارک، گراؤنڈ، سڑک، پبلک جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ جگہ پر ملک کی رضامندی کے بغیر منڈی نہیں لگائی جاسکتی ہے، منڈی لگانے کی جگہ پر پینے کا صاف پانی، صفائی کا مناسب انتظام ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں: عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا ایک اور واقعہ

مویشی منڈی میں روشنیوں کا مناسب انتظام ہونا چاہئے، شہر میں لگی مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کا مناسب انتظام ہونا چاہئے، مویشی منڈیوں میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور ٹیم کا موجود ہونا لازمی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ داخلہ کی جانب سے غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی مویشی منڈیاں مختلف علاقوں میں پارک کے اطراف اور مین روڈ پر لگی نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، واردات پوری تیاری کے ساتھ کی گئی تھی، مسلح ڈکیتوں نے عملے کو یرغمال بنایا، فارم کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، کیٹل فارم کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں