بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ میں مزید 560 افسران بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،   افسران کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں مزید 560 افسران بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، افسران میں تعلقہ ایجوکیشن افسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران شامل ہیں۔

گریڈ17 کے افسران کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں