اشتہار

خواتین کے لیے پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا، بس سروس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صحت کے باعث ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل ، تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی میں نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لیے اب (گلابی) پنک بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔

صوبائی وزير نے ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے اور سڑکوں کی بہتری کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں ، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں