اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

عید پر شہریوں کو اضافی کرایوں سے بچانے کیلیے سندھ حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کیلیے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر پر سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے گی، عید کے دوران اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں، کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلیے صوبے میں ٹرانسپورٹ افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سندھ حکومت کا عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تین روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں