پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

کے-الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے، سندھ حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو موسم گرما کے دوران رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایات کر دیں۔

وزیر توانائی و پلاننگ و ڈویلپمنٹ سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری توانائی، کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزرا کی جانب سے سندھ میں گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلیے سسٹم بنائیں۔

- Advertisement -

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو جلد سرکاری اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنائے، بلز کی ریکنسائل کر کے اداروں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کر دی جائے گی، کے-الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے بلکہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

سعید غنی نے کہا کہ کے-الیکٹرک کو سخت ترین موسم میں انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، شدید گرمی میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں