پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

تیرہ خودکش حملہ آورپاکستان میں داخل ہوچکے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے سیکیورٹی ایجنسیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایئرپورٹ اور ایئربیس سمیت تمام حساس تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائیں۔

محکمہ داخلہ کی کی جانب سے ایک تنبیہی خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 13 خودکش حملہ آور افغان سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں اورانکے اہداف میں سے ایک پشاورکا کوئی گرلزاسکول بھی ہے۔

خط میں کی نقل آئی جی سندھ اورپاکستان رینجرزسندھ کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے چارسدہ یا کارخانوبازار کے حملوں کی طرز کے ہوسکتے ہیں۔

خط میں سندھ کے حکام سے نگرانی اور سخت سیکیورٹی اقدامات سمیت ہم ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ آنے والے خطرے کا سدباب کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں