ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سندھ حکومت نے کراچی والوں کی بڑی مشکل حل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی، کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کومفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مسافروں کیلئے پرانے اڈوں سے مفت میں شٹل سروس چلائی جارہی ہے، مسافروں کوٹرمینل تک پہنچانے کیلئےمفت شٹل سروس14اگست سے شروع ہوگی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئےشٹل سروس ہردس منٹ بعد چلے گی، کراچی میں شٹل سروس پہلی بار شروع کی جارہی ہے جو مفت ہوگی، کراچی میں بس اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پرفوری شہرسےباہرمنتقل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہیوی گاڑیوں کی وجہ سےشہریوں کوتکالیف کاسامنا کرناپڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اےجناح روڈ اور الکرم اسکوائر سےشروع کی جارہی ہے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ شٹل سروس سےمسافروں کو پرانےبس اڈوں سےٹرمینل تک مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ، کوشش کی جائے کراچی کے شہریوں اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یاپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے پروپوزل اور مسافروں کی سہولت دیکھتےہوئےفیصلہ کیاگیا، بڑی بسوں کو شہرمیں داخل نہیں ہونا پڑے گا تو ٹرانسپورٹرزکوبچت ہوگی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کےمفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کئےجائیں اور ایسے اقدامات کویقینی بنایا جائے ٹرانسپورٹرز کوبھی نقصان نہ ہو،مسافروں کوبھی ریلیف مل سکے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئےکراچی بس ٹرمینل پر پولیس چیک پوسٹ بھی بنائی جارہی ہے،شرجیل میمن

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں