تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

کراچی میں بارش کی پیشگوئی، اسپتالوں کو الرٹ جاری ، چھٹیاں منسوخ

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر اسپتالوں کوالرٹ جاری کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نےاسپتالوں کوالرٹ جاری کردیا اور چھٹیاں منسوخ کردیں۔

کراچی کے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایسز کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردیئے ہیں ، محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اسٹاف کی رین ایمرجنسی کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسپتالوں میں او آر ایس سمیت دیگر ادویات اور ایمبولنسزکی موجودگی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ تمام اسپتال روزانہ شام 4 بجے تک ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کو رپورٹ کریں۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے 2 تا 5 جولائی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارش سے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں اور بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں اور آندھی کے بھی قوی امکانات ہیں۔

Comments

- Advertisement -