کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست پر نیب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب سندھ اپنے موقف پر ڈٹ گئی، شرجیل میمن کے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔ نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرجیل میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شرجیل میمن نے سات اشتہاری کمپنیوں کو پانچ ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی، پانچ ارب روپے کے اشتہارات میں سے تین ارب روپے خردبرد کئے گئے۔
محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی کرپشن میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام اسی سلسلے میں ای سی ایل کے اندر ڈالے گئے ہیں۔
شرجیل میمن کی جانب سے نیب کی مبینہ تحقیقات کے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔