پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی: سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کا امکان ہے، جس کے پیش نظر 13 روز کیلئے سمندر میں نہانے پر پاپندی ہوگی، جس کا اطلاق 19 اگست سے 31 اگست تک کیلئے ہوگا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ شہری ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں، جبکہ متعلقہ انتظامیہ پولیس کے تعاون سے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں تیز ہواؤں سے سمندر میں طغیانی کے باعث کیٹی بندر کے کھلے سمندر میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں تھی جن میں مجموعی طور پر 38 ماہی گیر سوار تھے۔

سمندر میں طغیانی کے باعث سندھ حکومت نے نہانے اور ماہی گیری پر 7 روز کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سمندر میں طغیانی ہے اور اس موقع پر سمندر میں نہانے سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے اور تفریح پر جانے والوں کے لیے بھی خطرہ ہے اس لیے حفاظتی اقدام کے طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں