جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

صوبائی وزیر کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ضلع ملیر کے لیے نامزد فوکل پرسن برائے کرونا اور صوبائی وزیر کو دو دن قبل کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔

غلام مرتضیٰ بلوچ نے کراچی کے نجی اسپتال میں کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

مرتضیٰ بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے اور وہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر عوام میں خدمت کے لیے موجود ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے غلام مرتضیٰ بلوچ سے رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: کراچی : خاتون رکن سندھ اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

یاد رہے کہ ایک روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما اور اُن کے خاوند کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

منگلاشرما نے میڈیا کو بتایا تھاکہ  میرے شوہرنےحال ہی میں بلوچستان کا سفرکیا تھا میرے شوہر اور  میں نے علامات محسوس ہونے پر اپنا ٹیسٹ کروایا، جس میں دونوں کا رزلٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں