تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے عالمی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے قرضے معاف کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اور سندھ میں سیلاب کے حوالے سے فوکل پرسن منظور وسان نے یہ مطالبہ پاکستان سے حالیہ سیلاب سے ہونے والی بدترین تباہی کے تناظر میں کیا ہے۔

منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں بڑا نقصان ہوچکا ہے اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، اس لیے قرضے معاف کیے جائیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سندھ میں کپاس، کھجور، چاول اور سبزی سمیت اہم فصلیں ختم ہوگئی ہیں، ملک کو قحط سالی کا سامنا ہے، اگر قرضے معاف نہ ہوئے تو متاثرہ علاقوں میں لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیلاب ملکی معیشت کے اہداف کولے ڈوبا ہے اور وزارت خزان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث رواں سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب ملکی معیشت کے اہداف کو لے ڈوبا

وزارت خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران شرح نمو کی گروتھ 2.3 فیصد تک محدود ہونے کا خدشہ ہے ، سیلاب سے ملکی معیشت کو 2 ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

Comments

- Advertisement -