تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘فواد چوہدری ایسی باتیں کرتے ہیں جیسے ان کے دور میں دودھ کی نہریں بہتی تھیں’

پی پی رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ‘فواد چوہدری ایسی باتیں کرتے ہیں جیسے ان کے دور میں دودھ کی نہریں بہتی تھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد ایسی باتیں کرتے ہیں جیسے کہ ان کے دور میں دودھ کی نہریں بہتی تھیں۔

ناصر حسین شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو معیشت کا حشر کیا ایسی نااہلی کی مثال کہیں نہیں ملتی، اس دور میں تو نیپال کی کرنسی بھی ہماری کرنسی سے مضبوط تھی اور پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود دالیں تک برآمد کررہا تھا۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں تو بد معاشی راج چل رہا ہے یہاں ایک نظام بنالیاگیا ہےکہ الیکشن کےلیےلوگوں کواغوا کیا جائے جبکہ یہ جماعتیں خود الیکشن سے فرار کے لئے عدالت گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کارکنان تیار کریں’، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا

فوادچوہدری نے سوال کیا تھا کہ شہباز شریف، زرداری اور ایم اکیو ایم والے الیکشن سے کیوں ڈر رہےہیں، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سےتو نہیں ڈرسکتی۔

Comments

- Advertisement -