تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ، آئی جی سمیت اعلیٰ افسران احتجاجاً چھٹیوں پر چلے گئے

کراچی: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس میں آئی جی رینک کے افسران نے دلبرداشتہ ہوکر چھٹیوں پر جانے کی تیاری کرلی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر آج دفتر نہیں آئے، وہ 15 روز کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کے تمام افسران حالیہ واقعات کے بعد صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپیکٹر جنرل کے دفتر میں آج اہم مٹینگ ہوئی تھی جس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی تھی، اجلاس میں شریک تمام افسران نے وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس ایک ساتھ دیکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس کے بعد آپس میں معاملے پر مشاورت کی اور مشتاق مہر کا ساتھ دینے کا دو ٹوک فیصلہ کیا‘۔

ذرائع کے مطابق سندھ اور کراچی میں تعینات مزید پولیس افسران نے احتجاجاً چارج چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

یاد رہے کہ آئی جی سندھ وزیراعلیٰ کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہیں، ابھی تک اس حوالے سے اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ اُن کی درخواست منظور کرلی گئی یا پھر نہیں ہوئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے وزراتی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -