کراچی : سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کراچی میں خواتین کے اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلیں، ملیرسٹی تھانے کےشعبہ انٹیلیجنس نے اے سی ایل لانڈھی میں تعینات پولیس اہلکار گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی کالی بھیڑیں خواتین کو اغواکرکےپیسے لےکرچھوڑنےلگی، ملیر میں پولیس موبائل میں خواتین کواغوا کرنے کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنےکےبعد ملیر سٹی تھانےکے انٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اےسی ایل لانڈھی میں تعینات پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس موبائل برآمد کرلی۔
پولیس اہلکارنےساتھیوں کےساتھ مل کر2 خواتین کواغواکیاتھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےخواتین کی رہائی کیلئے10لاکھ تاوان مانگاتھا اور پھرخاتون سے نقد رقم اور طلائی زیورات چھین کرچھوڑ دیا تھا۔
حکام کے مطابق پولیس نےملزم کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےگرفتارکیا۔