اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

اویس شاہ اغوا کیس، سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے اویس شاہ اغوا کیس میں پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو کچھ معلومات دی ہیں ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے اویس شاہ اغوا کیس میں پنجاب پولیس سے مدد طلب کرلی ہے جواب میں پنجاب پولیس نے تعاون کی یقین کرائی ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے مدد مانگی ہے، اس سلسلے میں ان سے معلومات کا تبادلہ جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ ان سے ہرممکن تعاون کیا جائےگا۔

یہ بات انہوں نے آئی جی آفس لاہور میں کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنے والی جدید گاڑیوں کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

قبل ازیں شہدا پولیس کے ورثا کو نجی کی بینک جانب سے اے ٹی ایم کارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس افسران کو آوٹ آف ٹرن ترقیاں دی گئیں ان کی تنزلی عدالت عظمی کے احکامات کی روشنی میں کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اویس شاہ اغوا کیس میں سندھ کے تمام سیکیورٹی اداروں‌ کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں‌جاری ہیں لیکن سوائے ان کے موبائل فون کے تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اب تک سیکیورٹی اداروں کو اویس شاہ کا صرف ایک سراغ ملا ہے اور وہ بھی ان کے موبائل فون کا ہے جو دو ورز قبل علاقہ غیر میں لنڈی کوتل میں پانچ منٹ کے لیے کھولا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اویس شاہ اغوا کیس میں پیش رفت،موبائل فون کی لنڈی کوتل میں نشاندہی

 لیکن اس حوالے سے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے سندھ کابینہ کو بریفنگ میں کہا تھا کہ اویس شاہ کے موبائل فون کی نشاندہی کا معاملہ محض ایک سراب ہے جس کا مقصد تفتیشی اداروں کو غلط رخ پر ڈالنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا تھا کہ اویس شاہ تاحال کراچی میں ہی ہیں اور انہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اویس شاہ کراچی میں ہی ہیں، آئی جی کی سندھ کابینہ کو بریفنگ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں