ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

سندھ رینجرز صوبے کے باسیوں کے تحفظ اور امن کی ضامن بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ رینجرز کراچی کے بعد اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے عوام کی بھی مسیحا بن گئی۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کے سخت احکامات کے بعد رینجرز اور پولیس نے کشمور میں کچے کے علاقے میں بھیو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی  کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغوا کیے گئے 3 ہندو تاجر بازیاب کروا لیے۔

آپریشن ونگ کمانڈر رینجرز ایس ایس پی کشمور کی سربراہی میں کیا گیا جس میں بدنام زمانہ خطرناک انعام یافتہ ڈاکو امداد عرف امدو بھیو اپنے بھائی نظیر عرف موالی عرف میانداد سمیت ہلاک اور پانچ ساتھی زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

ہلاک ڈاکو غوثپور کے تین اغوا شدہ ھندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اغوا اور پانچ بینک ملازمین کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک ڈاکو امداد بھیو پر 50 سے زائد جبکہ اس کے بھائی پر 25 سے زائد اغواء برائے تاوان پولیس پر حملے ڈکیتی قتل اقدام قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات تھے۔

امداد بھیو کی لاش سول اسپتال کندھ کوٹ منتقلی کے موقع پر شہریوں کی جانب سے رینجرز سندھ اور پولیس اہلکاروں کا پُرجوش استقبال کیا گیا اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ کے احکامات پر شہر قائد میں اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے رینجرز جوانوں نے دہشتگردی، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نہ صرف بھرپور کامیابیاں حاصل کیں بلکہ کراچی کے شہریوں کے بنیادی مسائل پانی کیلیے بھی تاریخی آپریشن کیے تا کہ گھر گھر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

سندھ رینجرز صوبے کے باسیوں کے تحفظ اور امن کی ضامن بن گئی

عسکری حکام کے احکامات کے بعد رینجرز نے اسمگلنگ کے خلاف کسٹم کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر اربوں روپے مالیت کا مال اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی تو دوسری جانب نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر بھی کئی آپریشن کیے۔

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی بڑھتی کارروائیوں کے بعد جب سندھ رینجرز کو میدان میں اتارا گیا تو انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی میدان میں قدم رکھ دیں تو ملک دشمن عناصر کے دن کم رہ جاتے ہیں۔

کراچی سمیت اندروں سندھ میں رینجرز کی جانب سے پولیس کے ساتھ سینکڑوں مشترکہ کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ڈی جی رینجرز کا ایک ہی مؤقف ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بحال رہے اور اس کیلیے وہ مینڈیٹ میں رہتے ہوئے اپنا ٹاسک پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں