کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی تیز ترین کارروائیوں میں مزید سولہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔
[bs-quote quote=”اندرون سندھ پانی چوروں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان سندھ رینجرز”][/bs-quote]
ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں مدینہ کالونی، بلدیہ، ملیر سٹی، شاہ فیصل، کھوکھراپار، عوامی کالونی، لانڈھی اور گبول ٹاؤن میں کی گئیں۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ اندرون سندھ پانی چوروں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، بدین میں اکرم واہ کینال میں پانی چوری کے غیر قانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
رینجرز کے مطابق پانی چوروں کے خلاف محکمہ آب پاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا، نہری علاقے میں 9 مقامات سے غیر قانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔
خیال رہے کہ آج ڈیفنس میں اپنے گھر کے باہر سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا ہے، انھیں سر اور گردن میں 2،2 گولیاں لگیں۔