تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رینجرز کی اہم کارروائی، گینگ وار کے خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے تاجروں کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے والے گینگسٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مواچھ گوٹھ کےعلاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارکےدو گینگسٹرز کو گرفتارکرلیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں نوید عرف کپی اور نوروزعرف نمو شامل ہیں، ملزمان قتل ،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان، ڈکیتی،پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ نوید عرف کوپی دو ہزار پانچ میں گینگ وار اورکمانڈرساجد کے گروپ میں شامل ہوا، ملزمان نے دو ہزار گیارہ اور بارہ میں سولجربازار اور کلفٹن میں تاجروں کو اغوا کرکےتاوان وصول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سندھ رینجرز کی سینکڑوں کارروائیاں

اس گروہ نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے 50سے زائد قتل کئے، ملزمان کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد اندرون سندھ اور ایران میں روپوش ہوگئےتھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے واپس لوٹنےکےبعد پرانا گولیمارمیں اپناعلیحدہ گروپ بنانا شروع کردیا تھا،گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ چند روز قبل پرانا گولیمار میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف پھیلایا،پولیس گرفتاری کیلئےآئی تو تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کرفرارہوئے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -