ہائیڈرنٹ مافیا، سسٹم اور اسمگلنگ مافیا کے لیے برُی خبر آگئی۔ سندھ رینجرز نے مضبوط مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
اس متعلق عسکری حکام کی جانب سے رینجرز کو خصوصی احکامات جاری کئےگئے ہیں۔ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھی رینجرز نے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
زمینوں پر قبضوں میں ملوث سسٹم کے خلاف لسٹیں تیار ہیں۔ غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگا۔
رینجرزکی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر اسمگلنگ کو روکا جائے گا۔ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ سندھ رینجرز کی جانب سے مربوط حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


