کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد صحت یاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے سندھ میں 20 نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔ وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ آج کراچی میں 12، سکھر میں8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں295،حیدرآباد میں135 کرونا متاثرین زیر علاج ہیں، سکھر قرنطینہ میں 250 متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ 23صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیر صحت سندھ کے مطابق سندھ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56 ہوچکی، صوبے میں 416 افراد میں کرونا سماجی رابطے سے منتقل ہوا۔
دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 76 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 845 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 743 ہوگئی ہے۔
بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، مرتضیٰ وہاب
یاد رہے کہ دو روز قبل مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے،اس خطرناک وبا کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، ہمیں اس سے بچاؤ کے لیے صرف احتیاط برتنی ہے۔