کراچی: سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا، سندھ حکومت کے مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کروناوائرس ٹیسٹ کے مزید نتائج آگئے ہیں، تفتان سے سکھرآنے والے50افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے کراچی میں 25 اورحیدرآباد میں ایک کیس ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے، کروناوائرس کے 76 میں سے 2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 74افراد کوآئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
More results have come in. So far 50 people who had arrived in Sukkur from Taftaan have tested positive, 25 at Karachi & 1 at Hyderabad. So the total patients have reached 76 in Sindh. Out of these 76 patients, 2 have recovered & the remaining 74 are being kept in isolation
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید 13 کرونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج سکھر سے آئے ہوئے 40 سیمپلز ٹیسٹ کیےگئے ہیں جس میں سے13مثبت آئے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، طبیعت خراب ہونے پر ایک شخص نے نجی لیباٹری نے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا۔
واضح رہے کروناوائرس ایک سوستاون ملکوں تک پہنچ گیا ہے، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد6 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ ستر ہزارسےزائدافراد متاثر ہیں۔