تازہ ترین

سندھ نے گزشتہ ماہ کتنا ٹیکس اکٹھا کیا؟

سندھ ریونیو بورڈ کی دستاویزات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ میں اربوں روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کے ذریعے مارچ 2023 میں اربوں روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے جس کی تفصیلات دستاویزات کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے مارچ میں 19.034 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا جو گزشتہ سال ماہ مارچ کی وصولی سے 28 فیصد اضافی اور غیر معمولی کلیکشن ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 14.888 بلین روپے جمع ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ میں128.206 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال 2022-2021 کی وصولی 104.800 بلین روپے تھی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس مالی سال میں 22 فیصد کی وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ کا اس سال وصولیوں کا ٹارگٹ 180 بلین ہے۔

Comments

- Advertisement -