کراچی: دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب بھی آیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائےسندھ میں پانی کی سطح بلندہونے لگی جس کے باعث گڈوبیراج پردرمیانےاور سکھربیراج پرنچلےدرجےکا سیلاب آیا اور پانی کچے کے علاقے میں داخل ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق دادو میں واقع کچے کے علاقے میں 25 سے زائد دیہات زیر آباد آئے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے چناب میں ہونے والی طغیانی کے باعث ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریالہ دیرائے سندھ سے گزر رہا ہے جس کے باعث خان کی اور قادرآباد ، چینیوٹ کے کچھ دیہات زیر آباد آئے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی چھوڑا گیا جس کے بعد آزاد کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ دریا کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے سے روجھان میں سینکڑوں ایکڑ پرکپاس اور مونگی کی فصل تباہ ہو گئی ہے، کئی گھر زیر آب آ چکے ہیں، دوسری طرف سیلابی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم نہیں ہو سکے ہیں۔