بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

پاکستان سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں کووڈ ویکسین فائزر ختم ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ متعدد ممالک میں اب بھی بیرون ملک سفر کو کوویڈ فائزر ویکسین لگانے سے مشروط کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے ایک اور مشکل سامنے آگئی، سندھ میں کووڈ ویکسین فائزر ختم ہوگئی، جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو خط لکھ دیا ہے۔

- Advertisement -

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں اور طالبعلموں کو ویزے کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

خط میں کہنا ہے کہ صوبے میں1 ماہ سے زائد عرصے سے فائزر ویکسین دستیاب نہیں، متعدد ممالک فائزر ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے والے افراد کو ویزے کی فراہمی روک دی ہے کیونکہ متعدد ممالک میں اب بھی بیرون ملک سفر کو کوویڈ فائزر ویکسین لگانے سے مشروط کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹرز پر فائزر کورونا ویکسین دستیاب نہیں، ویکسی نیشن سینٹرز کیلئے فائزرکااسٹاک 15 دسمبر تک ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس چینی ساختہ کورونا ویکسین کا اسٹاک موجود ہے، شہریوں کو سائنوفام،پاک ویک، سائنو ویک ویکسین لگائی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں